مشرق وسطی

مراجع کرام کی توہین کے خلاف بغداد میں مظاہرہ

شیعہ نیوز: بغداد کے التحریر اسکوائر میں عراقی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شیعہ مراجع کی توہین کی مذمت کی۔ مظاہرین نے اسی طرح عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے رہنما ریبر احمد کی عراق کے عہدۂ صدارت کے لئے نامزدگی کی بھی مخالفت کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اسرائیلی ایجنٹ منظور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے رہنما «نایف الکردستانی» نے گزشتہ اتوار کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیعہ مراجع کرام کی توہین کی، جس پر شیعہ جماعتوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے سربراہ مسعود بارزانی نے بھی شیعہ مراجع کرام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات اور اہم شخصیات کی توہین ریڈ لائن کو عبور کرنے کے مترادف ہے اور اس کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button