دنیا

امریکہ میں اسرائیل کےلئے اسلحے کی سپلائی کی مخالفت میں مظاہرے

شیعہ نیوز: امریکی شہریوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

عالمی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر فعال افراد نے ایسے ویڈیو اور تصاویر اپلوڈ کی ہیں جن میں امریکہ کی ریتیان اسلحہ ساز کمپنی کی عمارت کے سامنے لوگ احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہيں ۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اس احتجاجی دھرنے میں غزہ کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے صیہونی غاصبوں کی حمایت کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : موساد کے سربراہ کی امریکی حکام کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر، پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھائے تھے جن میں صیہونی فوجیوں کی بمباری میں شہید ہونے والے بچوں کے زخمی لاشوں کے دلخراش مناظر کی تصاویر چھپی ہوئی تھی اور وہ اپنے ہاتھوں میں فلسطینی بچوں کے کفن پوش علامتی جنازے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

اس احتجاجی دھرنے کے شرکاء غاصب صیہونی حکومت کے لئے ہتھیار بھیجنے اور ریتیان کمپنی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ مالی و اسلحہ جاتی مدد غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں شدت آنے کا باعث بنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button