دنیا

نیتن یاہو میں حماس کو ختم کرنے جرائت نہیں، سابق اسرائیلی وزیراعظم

شیعہ نیوز: سابق اسرائیلی وزیراعظم لیبرمن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حماس کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سابق وزیراعظم اور معروف سیاستدان آویگدر لیبرمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو حماس کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی تجویز

لیبرمن نے نیتن یاہو کی کابینہ کو جنگی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت طوفان الاقصی آپریشن کا مؤثر جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو وہی وزیر اعظم ہیں جن کے دور میں 7 اکتوبر کا واقعہ پیش آیا۔ انہیں چاہیے کہ قوم میں تفرقہ پیدا کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کریں اور فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے فلسطینی مقاومت کو ختم کرنے کے دعوے کے ساتھ غزہ میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا تاہم 18 ماہ گزرنے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی گروہ اب بھی مقبوضہ علاقوں میں صہیونی افواج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button