مشرق وسطی

مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی تجویز

شیعہ نیوز: مصر اور قطر نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان پانچ سے سات سال کی مدت پر مشتمل جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہمسایہ عرب ممالک پس پردہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصر اور قطر نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے پانچ سے سات سال کی مدت پر مشتمل ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، دفاعی نمائش میں ایرانی دفاعی مصنوعات توجہات کا مرکز

مصری اور قطری مجوزہ معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوگا؛ اسرائیل غزہ سے مکمل انخلا کرے گا اور جنگ بھی باضابطہ طور پر ختم کی جائے گی۔

تاحال اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس تجویز پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں سنجیدگی سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button