اہم پاکستانی خبریں

چینی فوج کے نائب سربراہ کی جنرل باجوہ سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ نےاعلیٰ سطحی وفد کےہمراہ ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا.اس موقع پر دفاعی تعاون کی ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے جبکہ جنرل باجوہ نے کشمیر سمیت اہم امور پرچینی حمایت کوسراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژو کِلیانگ نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کادورہ کیا۔ چینی جنرل نے یادگار شہدا پرحاضری دی اورپھول چڑھائے جبکہ چینی جنرل کو گارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون کوفروغ دینےپرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button