
عالمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تہران کا دورہ کریں گے
شیعہ نیوز:ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مزید بات چیت کے لیے آئندہ دو ہفتوں کے اندر تہران کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مزید بات چیت کے لیے آئندہ دو ہفتوں کے اندر تہران کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن وعدہ صادق نے صیہونی رژیم کو رسوا کر دیا، جنرل حاجی زادہ
انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے حالیہ دورہ ایران کے بعد طے ہوا ہے جو تہران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے درمیان جاری تکنیکی تعاون کے سلسلے میں ہوگا۔
کمال وندی نے کہا کہ گروسی کے نائب مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے تہران آنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ بدھ کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلمی سے ملاقاتوں کے بعد گزشتہ روز جمعرات کو تہران سے ویانا کے لیے روانہ ہوئے۔