پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم سیدالشہداء مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

شیعہ نیوز: دنیا بھر کے مختلف شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چہلم سید الشہدا ءؑہمیشہ کی طرح نہایت عقیدت و احترام و دینی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

صبح اربعین مرکزی امام بارگاہ امام حسین علیہ السلام المعروف تھلہ بموں شاہ پہ اجتماعی زیارت اربعین پڑھی گئی۔

ظہرین تک زیارات و مشی کا سلسلہ جاری رہا۔ ظہرین کے بعد مجلس عزا کا آغاز ہوا، مجلس عزا کے دوران ہی شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی ہوئی جس کے بعد ماتم کا مرکزی جلوس شروع ہوا۔

عزاداران امام عالی مقام نے پرسہ پیش کیا۔ نماز مغربین کے بعد نیاز و لنگر کرنے کے بعد تعزیے کا مرکزی جلوس تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوا، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ امام ذین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پہ رات 12 بجے اختتام ہذیر ہوا۔ جلوسہائے عزا کے راستے میں نیاز و لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اربعین واک (مشی) کا عوامی سطح پہ نہایت جوش و جذبے سے اہتمام کیا گیا، اربعین واک کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں میں وسیع پیمانے پہ اہتمام جاری تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی قیادت کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اربعین واک ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ہے۔ جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے زیادہ پسند نہیں کیا، چنانچہ وسیع پیمانے پہ جاری تیاریاں نہایت دھیمی ہو گئیں مگر کسی حد تک جاری ضرور رہیں۔

جب اہل تشیع ڈی آئی خان کی بڑی تعداد ذہنی طور پر اربعین واک کیلئے آمادہ تھی تو شب اربعین ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سوشل میڈیا پہ اشتہار جاری کیا گیا کہ حالات کی خرابی کے باعث اربعین واک منسوخ کر دی گئی۔ اس اعلان کے ساتھ ڈی آئی خان کے تشیع میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، جب ایم ڈبلیو ایم (ڈیرہ) نے اربعین واک منسوخ کی تو چاہ سید منور امام بارگاہ کے متولی نے اعلان کیا کہ ہم اربعین واک ضرور کریں گے۔

شب اربعین نہایت تاخیر کے ساتھ ہونے والے اعلان کے نتیجے میں صبح سویرے چاہ سید منور سے اربعین واک کا آغاز ہوا ، جس کا کوٹلی امام حسینؑ میں ہوا۔ اربعین واک میں خواتین، بچوں، بزرگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ڈی آئی خان کے علاقے حاجی مورہ میں بھی اربعین واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button