پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ ساجد نقوی کیجانب سے متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم

شیعہ نیوز:صوبہ خیبر پختونخوا کے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے شدید متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی گئی۔ ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے سیلاب زدہ عوام سے ان کی احوال پرسی کی اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر علامہ سید انتظار مہدی نجفی نے متاثرین کے گھر گھر جا کر انہیں علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے بھیجی گئی امدادی رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button