پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ، علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں شیعہ وفد کی سٹیشن کمانڈر سے ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں ایک تشیع کے ایک نمائندہ وفد نے سٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈئیر عامر حیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں آپس میں پیار و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے، ان شاء اللہ آپس میں ملکر محرم الحرام کو پرامن گزاریں گے۔ اہل تشیع کے وفد نے محرم الحرام اور امن و امان کے حوالے سے ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے مزید کہا کہ امن دشمن قوتیں ہمیں آپس میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم سب ایک ہیں اور د شمن کے عزائم کو مل جل کر ناکام بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button