پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی، کراچی میں مجلس عزا کے دوران احتجاج

شیعہ نیوز: پیام ولایت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی عشرہ مجالس عزا کی مجلس میں سوئیڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن کریم کے جلائے جانے کے دلخراش واقعے کی مذمت میں عزاداران امام مظلومؑ نے عظیم احتجاج ریکارڈ کروا کر سوئیڈن سمیت تمام استعماری قوتوں کو یہ پیغام دیا کہ قرآن و اہلبیتؑ ہماری ریڈ لائن ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدسات اسلام کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ احتجاج میں موجود علمائے کرام، ذاکرین عظام، ماتمی انجمنوں کے نمائندوں، ملی تنظیمات کے نمائندوں نے کہا کہ قرآن ہمارا دستور حیات ہے، قرآن کتاب حق و حقیقت ہے، قرآن منشور انسانیت، قرآن کریم کے تقدس کا احترام تمام انسانوں پر واجب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف حیلوں اور بہانوں سے استعماری اور یزیدی قوتیں اسلام اور قرآن کے آفاقی اور زندگی ساز انسان ساز معاشرہ ساز اثرات کو کم نہیں کرسکتے، قرآن کریم کا معجزہ یہی ہے کہ یہ دلوں کو مسخر کرچکا ہے اور پورے عالم انسانیت کے قلوب کو مسخر کرکے رہے گا اور امام زمانہ (عج) کی بابرکت قیادت میں زمین کے ذرے ذرے پر تمام عالم پر نافذ ہوکر رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کا نور ہے جسے الحادی قوتیں شیطانی قوتیں کفار و مشرکین کے مراکز اپنی پھونکوں سے بجھا دینا چاہتے ہیں مگر خدا اپنے نور کو مکمل کرکے رہے گا چاہے مشرکین کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ گزرے، امام حسینؑ نے کربلا میں جتنی بھی قربانیاں پیش کیں وہ اسلام قرآن کی مدافعت اور اسکی حقانیت و اثرات کو جاویدانی کرنے کے لئے پیش کیں، آج ہم عزاداری امام مظلومؑ کے ذریعے اسلامی مقدسات پر ہونے والے حملوں اور توہین آمیزی کے مقابل اسلامی مقدسات کا دفاع عزاداری سید الشہداء سے کررہے ہیں کیونکہ یہی روح عزاداری ہے لہذا احتجاج کے ذریعے پوری امت مسلمہ سے بالعموم اور عزاداران سید الشہداءؑ سے بالخصوص یہ سفارش کی گئی کہ ہر مجلس ہر جلوس ہر ماتم داری ہر عزاخانے میں قرآن کریم کے تقدس، احترام اور عظمت کے حق میں اپنا کردار ادا کریں اور قرآن کریم کو ہاتھوں میں بلند کرکے دشمنان قرآن کو یہ بتادیں کہ تم قرآن کریم سے جتنی نفرت کرو گے ہم قرآن کریم کی حیات ساز انسان ساز تعلیمات کو اتنا ہی پھیلائیں گے اتنا ہی فروغ دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button