اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان، ضلع آواران میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید

 بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضلع آواران کے قریب جٹ بازار میں کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی ہو گئے تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے لانس نائیک شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیئرکرالیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button