کرمی تسور صیہونی کالونی پر حملے کی تفصیلات
شیعہ نیوز: صیہونی ذرائع نے سنیچر کی صبح اعلان کیا کہ ایک فلسطینی مجاہد "کرمی تسور” صیہونی کالونی کے چوکیدار کو اپنی گاڑی سے کچلتا ہوا کالونی کے اندر داخل ہوا اور صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کردی۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کی کارروائی اس کالونی کے گیٹ پر ایک کار بم کے دھماکے کے بعد انجام پائی ہے۔
صیہونی ذرائع نے اس کارروائی میں دو صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبردی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ ابھی ختم نہيں ہوا ہے اور کرمی تسور صیہونی کالونی کے اطراف میں کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غوش عتصیون صیہونی کالونی میں ایک تجارتی کمپلیکس کے نزدیک دھماکے
اسی سلسلے میں صیہونی روزنامہ یدیعوت آحارنوت آن لائن نے یہ کارروائی انجام دینے والے فلسطینی مجاہد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بہت سے فوجیوں کو اس علاقے میں روانہ کیا ہے۔
اس صیہونی اخبار کے مطابق "کرمی تسور” اور "گوش عتصیون” کے واقعات ایک دوسرے سے مرتبط ہوسکتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق گوش عتصیون میں کار بم کے دھماکے میں دو افراد اور کرمی تسور کالونی میں فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
البتہ ان دونوں واقعات کے ایک دوسرے سے مرتبط ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔