غزہ جنگ، اسرائیلی معیشت کو روزانہ 220 ملین ڈالر کا نقصان
شیعہ نیوز: غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی معیشت ڈوبنے لگی ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے اور یہ کہ غزہ جنگ سے صیہونی حکومت کو 18 بلین ڈالر یا تقریباً 220 ملین ڈالر روزانہ کا نقصان ہوا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے اور ہائی ٹیک سیکٹر پر اس کا اثر تشویشناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ سے قابض حکومت کو 18 بلین ڈالر یا تقریباً 220 ملین ڈالر روزانہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، عدلیہ کے اختیارات سے متعلق متنازع حکومتی قانون کالعدم قرار
اخبار نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اسرائیل حماس جنگ میں 220,000 سے زیادہ ریزرو فورس کو تعینات کرنے اور ان کی تنخواہوں ق اخراجات پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں 56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
چند روز قبل امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز” نے خبر دی تھی کہ اسرائیلی معیشت 2 فیصد سکڑ جانے کا خدشہ ہے، جنگ کے بعد لاکھوں مزدوروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے آغاز میں اسرائیلی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ نومبر میں صیہونی ریاست میں تقریباً 4.5 بلین ڈالر کا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔