مشرق وسطی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شیعہ نیوز:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں طوفان یمن 2 کے نام سے کی گئیں اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے حساس علاقوں اور اسی طرح الظفره ایر بیس کو بیلسٹیک میزائل ذوالفقار سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شرودہ اور دیگر علاقوں پر «صماد ۱» اور «قاصف k۲ ڈرون سے حملے کئے گئے۔ جبکہ سعودی عرب کے اہم اور حساس علاقے «جازان» اور «عسیر» پر کئی بیلسٹیک میزائل داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے اس لئے غیر ملکی کمپنیوں کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات سے نکل جانا چاہئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button