دنیا

غزہ میں بچوں کی ابتر صورتحال، بچوں کی زندگیاں خطرے میں

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال ( یونیسف ) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطی کے بہت سے ممالک میں بچوں کو آج ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے-

یونیسیف نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوں گے جس سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائيں گی۔

یونیسیف نے کہا کہ ہم تمام فریق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو دس لاکھ سے زائد پولیو ویکسین بھیجے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدھانوم گیبریسوس نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کے بچوں کے لئے ویکسنیشن ضروری ہے اور اس کے لئے غزہ میں مستقل جنگ بندی یا کم از کم کئی دنوں کے لئے جنگ بند ہونا ضروری ہے۔

دریں اثنا عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے غزہ کے پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں میں سپر مائکروبس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا اعلان کیا اور اس کے اثرات سے بچوں میں پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button