پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اظہر کاظمی نے پی پی 291 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان کے ضلعی صدر سید اظہر عباس کاظمی نے ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 291سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، سید اظہر عباس کاظمی علاقے میں مذہبی و سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یہ الیکشن خیمے کے نشان پر لڑیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مظلوموں اور محروموں کی اُمید ہیں، ہم پاکستان میں ہر قسم کی تفریق کی مخالفت کرتے ہیں، بلوچ قبائل کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں، بلوچ اپنے پیاروں کی تلاش میں اسلام آباد پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی تک انصاف کے متلاشی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button