پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی جی خان، ایم ڈبلیو ایم کا اسرائیلی جارحیت اور پاراچنار میں دہشتگردی کیخلاف احتجاج

شیعہ نیوز: سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے مظلومانہ قتل و فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت اور پارہ چنار میں جاری دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سخی سرور و انجمن جعفریہ مدرسہ جامع الحسین سخی سرور کی جانب سے بعد نماز جمعہ امام بارگاہ حیدریہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں سخی سرور کے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ رہنمائوں نے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عرب ممالک سمیت تمام امت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، پارہ چنار میں جاری دہشتگردی و مومنین کے مظلومانہ قتل پر ریاست پاکستان و سیکورٹی اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button