پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، آپریشن میں کالعدم تکفیری گروہ کے 2 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران کالعدم تکفیری گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت وقار اور نوید کے نام سے ہوئی۔

دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے میں بھی مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button