ڈی آئی خان، چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں جلوس ہائے عزا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
13 صفر کو امام بارگاہ امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ پہ چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں باقاعدہ مجالس و جلوس ہائے عزا کا آغاز ہوا۔
سہ پہر کو ذاکر اہلبیت محسن علی عمرانی (مرحوم) کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے ذاکر اہلبیت وجاہت علی عمرانی نے مجلس عزا سے آغاز کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں اربعین کے جلوسوں میں ہماری شرکت دیکھ کر دشمن اپنی موت آپ مر جائے گا
مغرب سے قبل بارش و آندھی کے باعث مغربین تک مجلس عزا کا سلسلہ موخر کیا گیا۔ مغربین کے بعد مجلس عزا دوبارہ منعقد ہوئی جبکہ اس کے بعد چہلم کے سلسلے کا پہلا جلوس برآمد ہوا۔
لشکر امام حسن (ع) ماتمی سنگت نے شبیہ امیر قاسم برآمد کرائی۔ جلوس اپنے روایتی راستے سے گزر کر وقت مقررہ پہ اختتام پذیر ہوا۔ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔