پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، پولیس نے یادگار شہداء ملت جعفریہ کو منہدم کردیا

کیا ہم اپنے شہدا کی یادگار تعمیر نہیں کرسکتے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماؤں نے کوٹلی امام حسینؑ میں گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہدا ملت تشیع کو منہدم کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کوٹلی امام حسینؑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی کا کہنا تھا کہ یادگار شہداء کا افتتاح علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خانوادہ شہداء اور ملت جعفریہ کے جمع غفیر کی موجودگی میں کیا تھا، ٹی ایم اے اور پولیس انتظامیہ نے غیر قانونی اقدام کیا ہے، جس پر مجلس وحدت مسلمین افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم میں سیکیورٹی انتظامات، ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات

مولانا سید غضنفر نقوی نے کہا کہ پولیس نے متعدد مقامات پر پولیس شہداء کی یادگاریں تعمیر کی ہیں لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ ملت تشیع کہ جو افراد شہید ہوئے ہیں، کیا پولیس اور دیگر اداروں کی نظر میں ان شہداء کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟ کیا ہم اپنے شہدا کی یادگار تعمیر نہیں کرسکتے۔؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ذمہ داروں نے یادگار کو دوبارہ تعمیر نہ کیا تو ہم ملکی سطح پر احتجاج کریں گے اور ہر قانونی راستہ بھی اپنائیں گے۔ اور ہمارا فریق پولیس انتظامیہ اور یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button