پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، دفاع عزاداری کانفرنس کل 25 جولائی کو منعقد ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقادکیا جارہا ہے۔

دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، زاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیاتشرکت کریں گی۔

دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ ایام عزا میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جے ڈی سی کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی قربانی برائے مستحقین کا انعقاد

دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

کانفرنس کے اختتام پر علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب علمائے کرام، ذاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button