پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب کی جانب سے دفاع ولایت کانفرنس

دفاع ولایت کانفرنس میں صوبائی کابینہ کے عہدیداران و اضلاع کے صدور و جرنل سیکٹریز نے 2024 کی کارکردگی اور آئیندہ کے 3 ماہ کا ایجنڈا پیش کیا گیا

شیعہ نیوز: مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب کا سرگودھا میں اجلاس مجلس عاملہ و دفاع ولایت کانفرنس زیر صدارت حجةالاسلام والمسلمین علامہ سید ثمر علی نقوی مرکزی مسئول تبلیغات و مولانا گلزار حسین فیاضی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے عہدیداران و اضلاع کے صدور و جرنل سیکٹریز نے 2024 کی کارکردگی پیش کی اورآخر میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب نے آئیندہ کے 3 ماہ کا ایجنڈا پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں تھانے پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج ہلاک

دفاع ولایت کانفرنس میں مرکزی رہنماء علامہ سید ثمر علی نقوی صاحب، مرکزی رہنماءعلامہ عیسی امینی صاحب، مرکزی رہنماء علامہ سید نعیم الحسن نقوی صاحب اور صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب جناب مولانا گلزار حسین فیاضی صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔

دفاع ولایت کانفرنس میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کانفرنس کے آخر میں ملک عزیز پاکستان کی سلامتی اور شہداء پاکستان و جملہ شہداء ملت اسلامیہ کی بلندی درجات کے  لے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button