دنیا
گلاسگو، شیعہ کمیونٹی کیجانب سے پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کے اعزاز میں عشائیہ
شیعہ نیوز: اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کی پاکستانی شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین زیدی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ زاہد حسین زیدی گزشتہ تین برسوں سے گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں بحیثیت پاکستانی قونصل جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس دوران زاہد حسین نے اسکاٹ لینڈ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کیلئے نمایاں خدمات انجام دی۔ شیعہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین زیدی کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے عشائیے میں مولانا سید عارف حسین کاظمی، مولانا راجہ سرفراز، مولانا علمدار نقوی، ریحان عابدی، شیعہ کمیونٹی گلاسگو کے صدر اسد کاظمی، جنرل سیکریٹری رضوان کاظمی، علی عباس، مبشر نقوی سمیت دیگر پاکستانی شیعہ شخصیات نے شرکت کی۔