مشرق وسطی

صیہونیوں کی جارحیت پر خاموش نہ رہا جائے، مسجد الاقصیٰ کے امام جمعہ کی اپیل

صیہونیوں کی جارحیت پر خاموش نہ رہا جائے، مسجد الاقصیٰ کے امام جمعہ کی اپیلشیعہ نیوز:اسلامی و فلسطینی تشخص کا مظہر اور مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا نشانہ بن رہا ہے۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اسلامی و فلسطینی تشخص کے مظہر کی حیثیت سے مسلمانوں کے قبلۂ اول مسجد الاقصی کو صیہونی دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر اسلامی اور عرب ممالک کی ڈرامائی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد اس مقدس اسلامی مکان کو یہودی حیثیت میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے صیہونیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے اکٹھا ہونے پر زور دیا۔ مسجد الاقصیٰ کے امام جمعہ نے کہا کہ اسلامی و فلسطینی تشخص کے مظہر کی حیثیت سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو صیہونی فوجیوں (دہشتگردوں) اور صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے بیت المقدس کے حالات اور زیادہ کشیدہ ہو جائیں گے اور اس کی ساری ذمہ داری صیہونی حکام پر عائد ہو گی۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کی آبادی کا تناسب بگاڑنے اور مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص مٹانے کی سازش کے تحت غاصب صیہونی حکام اور صیہونی انتہاپسندوں کی جانب سے جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے صورت حال بالکل بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button