برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ہڑتال کردی، ہڑتال میں کتا بھی شریک
شیعہ نیوز: برطانیہ میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے۔ ڈاکٹروں کی یہ 10 ویں ہڑتال ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہزاروں ڈاکٹروں کی یہ ہڑتال رواں سال یعنی 2024 میں دوسری اور گزشتہ 12 مہینے سے بھی کم عرصے میں 10 ویں ہڑتال ہے۔ تنخواہوں کے سلسلے میں برطانوی حکومت کے ساتھ ڈاکٹروں کا پرانا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کے حل نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹوں کی بوچھاڑ
رپورٹ کے مطابق برطانوی ڈاکٹر اپنی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں افراط زر میں ہونے والے اضافے سے بہت کم ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد حکومت کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر مجبور کرنا ہے تاہم برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ہڑتالیں جاری رہیں گی وہ ڈاکٹروں سے بات چیت نہیں کرے گی۔
دسمبر 2023 میں حکومت اور برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت ٹوٹنے سے پہلے تنخواہوں میں تین فی صد اضافے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جو گزشتہ سال تقریباً 9 فیصد اضافے سے الگ تھا لیکن موجودہ تعطل نے ڈاکٹروں کو بیرون ملک کام تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔