
24 گھنٹوں میں حزب اللہ کی کارروائیوں میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹوں کی بوچھاڑ
شیعہ نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کی شدت پر حیرت اور پریشانی سے بھری رپورٹیں شائع کی ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ کے راکٹ حملے بہت شدید تھے۔
یہ بھی پڑھیں : رفح پر حملہ انسانی امداد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، گوتریس
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ لبنانی اسلامی اتھارٹی کی فورسز نے 24 گھنٹوں کے اندر مقبوضہ علاقوں کی جانب 100 سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔
تنظیم کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے صہیونی فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی علاقوں بلیدا اور شتولا میں میزائل حملے کرکے صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
دوسرے بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔