دنیا

کشیدگی بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھیں، جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو دوٹوک جواب

شیعہ نیوز: امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم کو انتباہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی بڑھانے سے منع کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے صہیونی وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھائے تو امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھے۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے منع کیا ہے۔ امریکہ نے نیتن یاہو سے فوری طور پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید اسماعیل ہنیہ کی شب شہادت کی نئی تفصیلات خالد القدومی کی زبانی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو اطمینان دلایا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملے کی صورت میں اسرائیل کی حفاظت کے لئے مدد کی جائے گی البتہ تل ابیب اس سے زیادہ توقع نہ رکھے۔

اکسیوس نے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے گفتگو کے دوران واضح طور پر کہا کہ نیتن یاہو کے حالیہ اقدامات سے وہ راضی نہیں۔

امریکی حکام نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے صہیونی وزیراعظم پر واضح کردیا ہے کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھانے کی صورت میں امریکہ سے زیادہ توقع نہ رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button