
شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو اسمبلی میں نہ پہنچنے دیں، سول سوسائٹی
شیعہ نیوز: سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک سول سوسائٹی کی جانب سے ایک پیغام نشر کیا گیا ہےکہ حالیہ انتخابات میں کئی حلقوں سے شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں نے بھی حصہ لیا ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا جھنگ سے پی ٹی آئی کے امید وار شیخ وقاص اکرم ہیں جبکہ دوسری جانب تکفیری دہشت گرد محمد احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ مقابلہ میں ہے
حلقے کی عوام دہشت گرد اور تکفیری احمد لدھیانوی کو شکست فاش دیکر شہدائے وطن کے ساتھ وفاداری نبھائیں۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی نے جبری لاپتہ شیعہ نوجوان کو زینبیون بریگیڈز کا کارندہ قرار دے دیا
سول سوسائٹی نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ وہ دن دور نہیں جب تکفیریوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی نے معاویہ اعظم کو دہشت گرد قرار دیکر کاغزات مسترد کروائے اور خود کو عوام کا نمائندہ قرار دیا
آپسی تنازعہ کے بعد اسلام آباد میں کالعدم گروہ کا سرغنہ عثمانی بھی قتل ہوا۔
احمد لدھیانوی کے علاوہ وقاص ستی نے نون لیگ سے لشکر جھنگوی کا تربیت یافتہ عابد رضا کوٹلہ پچھلے 4 الیکشن گجرات سے قومی اسمبلی کی نشست پر جیت چکا ہے۔
چکوال سے حافظ عمار یاسر ق لیگ کے ٹکٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوا تھا۔
جس نے تحفظ ناموس صحابہ بل اور نصاب والے قانون کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کروائی تھی۔
محب وطن پاکستانیوں کو قاتلوں اور دہشت گردوں سے محتاط رہنا ہو گا۔
اور یہ یقینی بنانا ہو گا کہ ان میں سے کوئی بھی قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کے لئے کامیاب نہ ہو سکے۔
کیونکہ ان دہشت گردوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھ کر ان کی سرکوبی کے لئے قوانین بنوائے جانے بہت ضروری ہیں۔