پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دوسری بار عارف حسین الجانی آئی ایس او پاکستان کےمرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقدہ سالانہ کنونشن کی آخری نشست میں میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نیا میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ حمایتِ مظلومین جہاں کنونشن کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔

رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ حسنین گردیزی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا اور نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا۔ اعلان سے قبل مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے۔ آئی ایس او کے ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں عہدیداروں نے مرکزی کنونشن کی آخری نشست میں ووٹنگ کے ذریعے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔

نئے میر کارواں کیلئے دو نام دیئے گئے۔ جن میں عارف حسین اور علی زین کے نام شامل تھے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد آئی ایس او نے عارف حسین کو اپنا میر کارواں چن لیا۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔

نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

تنظیم کے سالانہ 49ویں کنونشن کا آغاز جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد ہوا تھا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس پاکستان نے اسکاؤٹس سلامی سے کنونشن کا آغاز کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کو اسکاؤٹ سلامی پیش کی۔ بعد ازاں کنونشن میں تربیتی و تدریسی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہا۔

کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے آنے والے ہزاروں امامیہ طلاب نے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کرتے ہوئے عارف حسین کو سال 2021-2020 کیلئے مرکزی صدر منتخب کر لیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close