
یمنی مجاہدین سے جھڑپوں میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے شہر مآرب کے جنوب میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں سعودی اتحادی افواج کے درجنوں فوجیوں کوہلاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کے شہر مآرب کے جنوب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی پیشقدمی کے بعد یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصورہادی کے آلہ کاروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے حالیہ ہفتوں میں صوبہ مآرب میں نمایاں پیشقدمی کی ہے اور جارح سعودی اتحاد کے درجنوں آلہ کاروں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عراق، صوبہ الانبار سے داعش کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا
یمن کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ سعودیوں اور ان کے زرخرید ایجنٹوں کو بخوبی معلوم ہے کہ شہر مآرب پر یمنی فوجیوں کا کنٹرول ان کے لئے بدترین صورت حال شمار ہوتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مآرب کی مکمل آزادی ، یمن کے محاصرے کے اختتام پر منتج ہوگی ۔
مرکزی یمن میں واقع صوبہ مآرب جو تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے ، چودہ اضلاع پر مشتمل ہے جن میں سے بارہ اضلاع گذشتہ ایک برس کے دوران جارح فوجیوں کے قبضے سے آزاد ہو کر صنعاء حکومت اور یمنی فوج کے کنٹرول میں آچکے ہیں ۔ اس وقت صوبہ مآرب کے صرف دو اضلاع کا کنٹرول یمنی فوج کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔