پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

صوبائی حکومت ڈی پی او ہنگو کو فوری طور پر برطرف کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلع ہنگو کے ڈی پی او علاقہ میں قائم مثالی امن و امان کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں، صوبائی حکومت مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ ڈی پی او کا فوری طور پر ہنگو جیسے حساس علاقے سے تبادلہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے پاراچنار مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگو کے ڈی پی او احسان اللہ اس سے پہلے بھی ہنگو میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ ڈی پی او نے عزاداری میں رخنہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے اور اہل تشیع کے روح رواں علامہ خورشید انور جوادی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے خطرناک قدم اٹھایا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈی پی او کو فوری طور پر برطرف کرکے علامہ خورشید انور جوادی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button