پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ سنی عمائدین نے ڈی پی او ہنگو کی سازش ناکام بنادی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنگو شہر میں ڈی پی او احسان اللہ اپنے مشن میں کامیاب ھونا چاہتا تھا لیکن شیعہ، سنی عمائدین مشران اور علماء نے جو کردار ادا کیا اس کی وجہ سے تمام زندگی احسان اللہ ڈی پی او پر ضمیر ملامت کریگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ پُرامن فضا خراب کرنا چاہتا تھا لیکن کل وہ لوگ بھی اس کے مخالف بن گئے جن پر احسان اللہ فخر کرتا تھا، آئی جی پی، صوبائی حکومت، ڈی آئی جی سے ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈی پی او احسان اللہ نوکری کا قابل نہیں، اسے فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button