مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کے بجلی گھر پر عراقی مجاہدین کا ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بدھ کی صبح غاصب اسرائیلی حکومت کے ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے وار میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے قیساریہ علاقے میں رابین بجلی گھر پر یہ حملہ ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب اس بجلی گھر پر عراقی مجاہدین نے ڈرون حملہ کیا ہے ۔ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے گزشتہ 8 جون کو بھی اسرائیلی حکومت کے رابن بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خون کی ہولی،60 فلسطینی شہید

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے منگل کی شام بھی غزہ پر غاصب اسرائیلی حکومت کی تازہ وحشیانہ جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے ام الرشراش میں واقع غاصب صیہونی حکومت کے ایک اہم مرکز پر حملہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے غزہ پر غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا جو اب تک جاری ہے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں، یمنی افواج کے ساتھ مل کر متعدد مشترکہ کارروائیاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button