مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کی غلط پالیسیوں نے خطے کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزير خارجہ نے امریکہ کی غلط اور نادرست پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے غلط اور نادرست پالیسی اپنا کر خطے کو جنگ کے مرحلے تک پہنچا دیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی ٹیلی ویژن چینل این بی سی(NBC) کو انٹرویو دیتے ہوئے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایام میں ایران کیلئے ارسال کئے جانے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کے نامناسب خط پر کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا خط دھونس و دھمکی پر مبنی تھا کہ جس کا ایران نے سخت جواب دیا۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف بحران پیدا کرنے پر امریکی اقدامات کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران ٹرمپ کے پیچھے ہٹنے پر ختم ہوگا اوراس کے تمام تر خطرناک نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی اور لبنانی استقامتی محاذ اور گروہوں کا کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونے سے متعلق امریکہ کے من گھڑت دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی شہید ہونے سے قبل اس کوشش میں تھے کہ عراق میں کشیدگی کم ہو ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے میونیخ کی امن کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک سمیت چین، جمہوریہ چیک، عمان، کروشیا، فن لینڈ اور ویٹیکن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرکے علاقائی اور عالمی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button