اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون حملہ 5 تکفیری خارجی واصل جہنم

ڈرون حملے میں فتنہ الخواج تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم تکفیری کمانڈروں سمیت پانچ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے، ڈرون حملے میں ہلاک ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہ گل المعروف روحانی کوچی، اہم کمانڈر دلبر ڈوٹانی اور تین خارجی دہشت گرد شامل ہیں

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 5  تکفیری خاجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پانچوں دہشت گرد تحصیل درابن میں سپرکیرہ نالہ کے قریب ڈرون حملے میں مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب کالعدم تحریک طالبان عصمت اللہ شاہین گروپ کے تکفیری دہشت گردوں کی تشکیل جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ظہور سے قبل اسرائیل کے خاتمے کے بارے سید حسن نصر اللہ کا سوال اور آیت اللہ طبسی کا جواب

ڈرون حملے میں فتنہ الخواج تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم تکفیری کمانڈروں سمیت پانچ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے، ڈرون حملے میں ہلاک ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہ گل المعروف روحانی کوچی، اہم کمانڈر دلبر ڈوٹانی اور تین خارجی دہشت گرد شامل ہیں۔

تکفیری خارجی دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button