مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، امریکی دہشتگردوں کے اڈے عین الاسد ایئربیس پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ المیادین ٹی وی اور بعض دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی عین الاسد فوجی چھاؤنی سے دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی خبر دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق عین الاسد فوجی چھاؤنی میں تعینات امریکی فضائی دفاعی سسٹم حملے کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا اور اس فوجی چھاؤنی سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

بدھ صبح عراقی کردستان کے اربیل ہوائی اڈے کو بھی راکٹوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اربیل ایئرپورٹ میں امریکی فوجی اڈے پر کم سے کم بیس راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ درایں اثنا بعض ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں ڈرون طیاروں کا بھی استعمل کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکہ نے انتیس جون کو عراق اور شام کی سرحد پر واقع عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پر فضائی بمباری کیی تھی جس میں حشدالشعبی کے چار جوان شہید ہوگئے تھے۔ امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کے بعد عراق کی استقامتی فورسز نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اُس سے انتقام ضرور لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close