مشرق وسطی

سعودی عرب پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: جنوبی سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے 3 ڈروں حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط میں واقع ملک خالد ایئربیس اور جیزان و ابہا ہوائی اڈوں کو یمنی فوج اور رضاکار فورس نے گذشتہ مہینوں کے دوران کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان دونوں ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو یمن پر حملے کے لئے جارح اتحاد کے جنگی طیاروں کو ایندھن بھرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

جارح سعودی اتحاد مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور دربدر ہو گئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button