مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، امریکہ کی وکٹوریا چھاونی پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز:بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کی وکٹوریہ چھاونی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہےجس کے بعد اس چھاؤنی میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے عراق کی صابرین نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔ فوری طور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بغداد ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے۔

پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button