پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بیاد شہید استاد سبط جعفرزیدی اور شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے دعائیہ اجتماع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید استاد سبط جعفرزیدی، شہید یاور عباس رضوی اورشیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعاء محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی۔جس میں شہدائے پاکستان اورلاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تلاوت دعا مولانا نعیم الحسن نے کی۔ دعائیہ اجتماع میں مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی جبکہ علامہ مبشر حسن، مولانا مختارامامی، میجر قمر عباس رضوی، ضامن عباس نقوی، نوید حیدر، جاوید حسین نقوی، محمد سبطین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر مولانا نعیم الحسن، علامہ مبشر حسن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک کی تکمیل کے لئے پوری قوم کو اسی لگن، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ڈی آئی خان، کالعدم سپاہ صحابہ نے ایک اور مومن کو شہید کردیا

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں سے عالمی استکباری طاقتیں پاکستان کے معاملات اور ہمارے دیگر ممالک سے تعلقات کو اپنی مرضی کے تابع دیکھنے کی متمنی ہیں، جو ریاست ملک و قوم کے وقار کو مقدم سمجھتی ہے وہ کسی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں، پاک فوج، رینجرز، پولیس، مساجد،امام باگارہوں اور چرچ پر حملوں میں ملوث ملک دشمن دہشت گرد آزاد اور بانیان پاکستان کی اولادیں لاپتہ ہیں، ہم حکومت و ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کو فی الفور رہا کرے، اگر ان پر کوئی مقدمات ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں اور ہمیں کسی قسم کے راست قدم کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button