مشرق وسطی

دبئی اور ابوظہبی ہمارا اگلا ہدف ہوں گے، انصار اللہ کا انتباہ

شیعہ نیوز: انصار اللہ نے یمن کے خلاف امارات کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی تعاون پر ابوظہبی اور دبئی پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ کی سپریم کونسل کے رکن محمد الفرح نے ایکس پر متحدہ عرب امارات کے حکام کے نام ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں میں انٹیلی جنس اور میدانی تعاون فراہم کرنے والے تمام غداروں کے خلاف جوابی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم قدس پر مسجد الاقصی میں 75 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی

انہوں نے کہا کہ اماراتی غداروں کے اس طرح کے اقدامات کا سخت جواب دیا جائے اور وہ جلد ہی اس خیانت کی قیمت ادا کریں گے۔

الفرح نے خبردار کیا کہ یمنی میزائلوں سے نہ صرف المخا اور شبوہ شہروں کو نشانہ بنایا جائے گا بلکہ ابوظہبی اور دبئی بھی یمنی ردعمل کا اگلا ہدف ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button