پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں ڈمپر حادثات، سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، علامہ مبشر حسن

کرپٹ پولیس عیدی کے نام پر رشوت خوری میں مصروف ہیں، کمشنر کراچی اور مئیر کراچی اپنی ذمّہ داریاں احسن انداز میں ادا نہیں کر رہے اور کراچی کے شہریوں کو ڈمپر مافیا اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر ہر روز ڈمپر، ٹینکر معصوم شہریوں کو بے رحمی سے کچل دیتے ہیں لیکن بے حس کرپٹ سندھ حکومت مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ڈمپر مافیا کے خلاف خاطر خواہ تادیبی کاروائی عمل میں نہیں لا رہی۔

علامہ مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ پولیس عیدی کے نام پر رشوت خوری میں مصروف ہیں، کمشنر کراچی اور مئیر کراچی اپنی ذمّہ داریاں احسن انداز میں ادا نہیں کر رہے اور کراچی کے شہریوں کو ڈمپر مافیا اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناصبی تحریک لبیک پاکستان معروف وی لاگر رجب بٹ کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑ گئی! آخر کیوں

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو عید کے بعد بھرپور عوامی احتجاجی تحریک شروع کی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button