دنیا

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 64 لاکھ سے بڑھ گئی

شیعہ نیوز : دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد5 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 801 تک بڑھ گئی، مرنے والوں کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 802 ہو گئی۔

امریکہ میں کورونا سے 24 گھنٹے میں 14 سو ہلاکتیں اور 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیویارک کے میئر ڈی بلیسیو نے شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے مزید 529 اموات اور ساڑھے 19 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس پر لوگوں کو ملنے جلنے کی اجازت دی گئی تو پچیس روز تک ملک میں پابندیاں نافذ کرنا پڑیں گی۔

جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ آسٹریا اور جرمنی میں کورونا پابندیوں سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں۔

اٹلی میں مزید ساڑھے سات سو اور فرانس میں سوا چار سو اموات ہوئیں جبکہ بھارت میں مزید 45 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے۔

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 64 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 369 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں پھر اضافہ ہوا ہے حالانکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری رہنے سے فعال کیسز کی شرح مزید کم ہو کر پانچ فیصد ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38617 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 89.12 لاکھ ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close