پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دامن رسولﷺ سے وابستگی ضروری ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دنیا کو امن کا گہورا بنانے کیلئے دامن رسولﷺ سے وابستگی اختیار کی جائے، اس وقت ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے اور بے راہ روی کا دور دورہ ہے، بےگناہوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ مظالم بھی اپنے عروج پر ہیں، ایسے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کرنا ہوگا جو خدا کے نیک اور پسندیدہ بندے ہیں اور جن کی محبت کا حکم واضح طور پر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں، خصوصاً مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ان مشکل حالات میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں جو خانوادہ رسول (ع) کا تھا، اس کے ساتھ ساتھ کوشش کی جائے کہ مسلمانوں کا اتحاد بحال ہو اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوکر ایک دوسرے کی دادرسی کریں، کیونکہ اس وقت مسلمان انتشار و افراتفری کا شکار ہیں جبکہ ہمارے دشمن متحد ہیں، ایسے میں ہمیں ہوش اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button