پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایام عزا میں بانیاں مجالس و اہل ممبر وحدت اسلامی سے متعلق کردار ادا کریں، اہتمام عزاداری کانفرنس

شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، مرکزی تنظیم عزاداری، مرکزی تنظیم عزا، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن سادات امروہہ، خوجہ اثناء عشری جماعت، پاک محرم ایسوسی ایشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مختلف اسکاؤٹس کے نمائندگان، شہر بھر کی مختلف ٹرسٹ کے ذمہ داران، مرکزی مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی۔ اہتمام عزاداری کانفرنس میں دیگر امور کے ساتھ خاص طور پر وحدت کے فروغ کیلئے اور عزاداری امام حسینؑ کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں حقیقی پیغام حسینیؑ کا پرچار کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ ملک خداداد پاکستان میں منہ اٹھاتی تکفیریت و یزیدیت کا سر کچلا جا سکے۔ اس موقع پر علامہ رضی جعفر نقوی نے قومی و ملی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایام عزا کے دوران بانیاں مجالس و اہل ممبر وحدت اسلامی اور اتحاد بین المومنین کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی ایسی شرارت و حرکت سے اجتناب کیا جائے، جس سے وحدت کو نقصان پہنچے۔ کانفرنس کے اختتام پر تمام شرکاء نے عزاداری کے تحفظ اور عزاداروں کی آواز بننے پر جعفریہ الائنس کی خدمات کو سراہا اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button