اہم پاکستانی خبریں

دشمن کی ہر مہم جوئی کا مؤثر جواب دیں گے، جنرل قمر باجوہ

شیعہ نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کوارٹر ماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثر اور آسان لاجسٹک سے آپریشنل تیاریوں کی صلاحیت بڑھتی ہے، اور بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close