مشرق وسطی

مصر نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو ملک سے نکال دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قطر میں مصر کے سفیر نے کہا کہ مصری حکومت نے قاہرہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد سعید الشامسی کو نکال دیا ہے۔

قطر میں مصری سفیر عمل کمال الدین الشربینی نے کہا کہ مصر کے آثار قدیمہ کی اسمگلنگ کے معاملے میں کچھ دوسرے لوگوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد سعید الشامسی کے ہاتھ ہونے کی بات ثابت ہونے پر، مصری حکومت نے انہیں نکالنے کا فیصلہ کیا۔

مصری سفیر کے مطابق، مصر کے سابق رکن پارلیمان حسن راتب اور علاء حسنین نے تحقیقات کے دوران یہ اعتراف کیا کہ مصر سے آثار قدیمہ کی اسمگلنگ میں یواےای کے سفیر کا بھی ہاتھ تھا۔

قاہرہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے حال ہی میں آثار قدیمہ کے نام سے مشہور کیس میں حسن راتب اور علاء حسنین سمیت باقی ملزموں کے نام عدالت میں پیش کئے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں متحدہ عرب امارات اور مصر کے روابط کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

ابوظبی نے قاہرہ کی مالی امداد کم کر دی ہے اور خطے سے مربوط کچھ معاملوں میں صرف اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ابوظبی نے بھی قاہرہ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اسے اتھیوپیا اور سوڈان میں یو اے ای کے سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی پہلے سے اطلاع تھی، لیکن اس نے ابوظبی کو نہیں بتایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button