پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک اور عید گزرگئی، شیعہ لاپتہ اسیر بازیاب نہ ہوسکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال اور راجہ صاحب محمودآباد کہ جنکی جدوجہد و سرمائے سے ارض پاکستان وجود میں آیا انکی اولادں کی ایک اور عید اپنے پیاروں کی راہ تکتے گزر گئی ۔

گذشتہ چند سالوں سے پاکستان کےریاستی اداروں کے ہاتھوں بے جرم و خطالاپتہ ہونیوالے سینکڑوں نوجوانوں علماء اور عمائدین میں سے گوکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم ہاکستان کی دلچسپی کہ سبب بازیاب ہوکے اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکےہیں لیکن اب بھی درجنوں جوان ایسے ہیں کہ جنکا کوئی نام و نشان نہیں ہیں ۔

جنکے بوڑھے والدین ، اہلیہ اور بچے اپنے پیاروں کی راہ تکتے یا تو قوت بینائی کھو چکے ہیں یا انکی یادداشت و عصاب جواب دے چکے ہیں لیکن ریاستی ادارے ہیں کہ امریکی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کہ دباو ٔمیں اپنے ہی جوانوں کی زندگی کے مخالف ہوچکے ہیں ۔ ان مظلوموں کا جرم صرف شیعیان اہل بیت ؑ ہونا ہے ، انکا جرم قائد اعظم محمد علی جناح کے قبیلہ سے ہوناہے ، انکا جرم یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور کبھی بھی دیوبندی اور تکفیریوں کی طرح اپنی افواج اور پولیس پر حملے نہیں کیے ۔

انکا جرم یہ تھا کہ انہوں نے اپنے پیاروں کی 20ہزار لاشیں تو اٹھائیں لیکن کبھی لشکر جھنگوی ، تحریک طالبان پاکستان ، جنداللہ ، لشکر طیبہ ، داعش ، جماعت الاحرار ، لشکر جھنگوی العالمی جیسے مسلح دہشتگرد گروہ نہیں بنائے بلکہ قانون کے مطابق اپنی مظلومیت پرصدائے احتجاج بلند کرتے رہے ۔

جی ہاں ان میں سے کوئی ملک اسحاق ملعون کی طرح خونخوار دھشتگرد بنا نہ ہی کوئی احسان اللہ احسان کی طرح معصوم بچوں کا قاتل اور نہ ہی کوئی ارشد وحید و اکمل وحید کی طرح افواج پاکستان پرحملہ آور ،بس انکا جرم وطن سے محبت ٹہرا ،وہی جسکی پاداش میں مکتب تشیع نے اپنے 20 ہزار پیاروں کی لاشیں اٹھائیں کیونکہ کانگریسی ایجنٹوں کو آج بھی مکتب تشیع کی قیام پاکستان کی جدوجہد نہیں بھاتی۔

جسطرح 1400سال قبل کی جنگ خیبر و خندق میں مولاعلیؑ کی ضربت کا انتقام آج تلک علیؑ والوں سے لیا جارہاہے اسی طرح قائد اعظم و علامہ اقبال و راجہ صاحب محمودآباد و سر محمد علی حبیب کی قیام پاکستان کی جدوجہد کا انتقام یہ جماعتی ، تکفیری اور دیوبندی کانگریسی مکتب تشیع سے لے رہے ہیں ۔

ہمارا آرمی چیف جناب قمر باجوہ، جناب وزیراعظم عمران خان ، جناب چیف جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ و اپیل ہے کہ ان مظلوموں کے پیاروں کو بازیاب کروائیں کہیں یہ نہ ہوکہ روز محشر آپ بارگاہ الہٰی میں مظلوموں کی آہ و بکا کا جواب نہ دے سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button