مشرق وسطی
انتخابات ایران میں جمہوریت کا مظہر ہیں: الیکشن کمیشن
شیعہ نیوز:ایران کے الیکشن کمشنر جمال عرف نے ملک میں پرامن اور صحیح و سالم انتخابات کےانعقاد کو وزارت داخلہ کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی پابندی اور غیر جانبداری الیکشن کمیشن کے دو بنیادی اصول ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں قانون کے دائرے میں پرامن اور صحیح و سالم انتخابات کے انعقاد کی زمین ہموار کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جمال عرف نے کہا کہ انتخابات میں عوامی شرکت کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ عوام کا اعتماد اور انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ، ملک میں مزید سماجی نظم و استحکام کی زمین ہموار ہونے کا باعث ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے تیرہویں دور کے صدارتی انتخابات رواں سال اٹھارہ جون کو ہوں گے۔