مشرق وسطی

مسجد الاقصیٰ کو لے کر صیہونیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

شیعہ نیوز:اسلامی تعاون تنظیم کے آج کے اجلاس میں مسجد الاقصیٰ اور قدس شریف کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔

چند روز قبل بھی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے صیہونی کابینہ کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے وحشیانہ حملوں اور جارحانہ اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی غاصبوں پر عائد ہوگی ۔

اس سے قبل فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ اور فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات کی بابت خبردارکرتے ہوئے کہا تھا کہ بن گویر کے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی اس مقدس مقام کی حیثیت اور شناخت کو تبدیل کرنے کے لئے کی جاتی ہے لیکن یہ ایک ناکام کوشش ہے۔

پچھلے برسوں اور بالخصوص حالیہ میہنوں کے دوران مسجد الاقصیٰ پر صیہونیوں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور صیہونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اجتماعی طور پر مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز حرکتیں کرتے ہیں ۔ صیہونیوں کے اس طرح کے اقدامات کا مقصد مسلمانوں کے قبلۂ اول کو زمان کو مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صیہونی بستیوں میں رہنے والے انتہا پسند صیہونیوں نے نتن یاہو کی کابینہ کے انتہا پسند وزیر بن گویر کے ہمراہ جنہیں اسرائیلی فوجیوں کی مکمل پشتپناہی حاصل تھی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیز درندازی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button