
یمنی مظاہرین پر اماراتی زرخریدوں کی فائرنگ
شیعہ نیوز:جنوبی یمن کے شہر عدن میں یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے سرکردہ رہنما فواد الخلیدی کو گرفتار کرلیا۔الخلیدی کی گرفتاری کے بعد شہر عدن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگے۔
متحدہ عرب امارات سے وابستہ جارح فوجیوں نے عدن کے مختلف علاقوں بالخصوص التواہی محلے میں مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنوبی یمن کے اکثر شہری اپنے ملک میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی غاصبانہ موجودگی کے مخالف ہیں اور انھوں نے ان دونوں ملکوں کے خلاف بارہا مظاہرے کئے ہیں۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحیت کے ساتھ ہی اس کابری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔